یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کا اعلان

European Union announces immediate aid for flood victims in Pakistan

یورپی یونین نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔

بیان کے مطابق، یہ امداد قابل اعتماد شراکت دار تنظیموں کے ذریعے متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائے گی، جس میں طبی سہولیات، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفظانِ صحت کی خدمات شامل ہوں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے شدید متاثرہ افراد کو ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے نقد امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

READ  فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے، رانا تنویر حسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں