اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

Explosion near Imambargah in Islamabad

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی اطلاعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور دھماکے کے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

READ  اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہ ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں