کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز ملنے لگے

Citizens in Karachi started receiving fake traffic challan messages

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی چالان میسجز سے متعلق خبرد ار کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں، چالان سے متعلق جعلی پیغامات گمراہ کن ہیں ان کا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹریفک پولیس شہریوں کوپرسنل نمبر سےکوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی لہٰذا شہری مشکوک پیغامات پرہرگزیقین نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر مصدقہ لنک یانمبرپر ادائیگی سےگریزکریں اور کسی بھی شکایت پرہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

READ  ایونٹ میں سحر ہاشمی کا نامناسب لباس، سوشل میڈیا پر تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں