فرانسیسی وزیراعظم نے 26 روز بعدہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

French Prime Minister resigns after 26 days in office

پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے 26 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا جسے صدر میکرون کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

ستمبر 2025 میں ہی فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں فرانس کے صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

READ  اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں