بھارت: شادی کی خواہش مند لڑکی نے دلچسپی نہ دکھانے پر لڑکے کو زندہ جلادیا

Girl seeking marriage burns boy alive for not showing interest

بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلا کر زندہ جلادیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے گاؤں انجان پورہ میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا۔

27 سالہ پریرنا اور کرن دونوں ایک جگہ ملازمت کرتے تھے اور ایک سال سے زیادہ عرصے سے دونوں کی دوستی تھی۔
تاہم حال ہی میں پریرنا نے محسوس کیا کہ کرن اسے خاص توجہ نہیں دے رہا اور وہ اس سے شادی نہیں کرے گا جس کے بعد پریرنا نے اسے گھر بلایا اور اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

کرن جب پریرنا کے گھر پہنچا تو دونوں نے کافی دیر تک باتیں کیں اور پھر پریرنا نے کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور کرسی پر بٹھاتے ہوئے اس کے ہاتھ بھی باندھ دیے، کرن کے پوچھنے پر پریرنا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح سے پرپوز کرنے کا ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے اور وہ اسی طرح سے پرپوز کرنے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے پریرنا نے کرن کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا جس سے وہ دم توڑ دیا۔

READ  بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں