حکومت نے بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کی ملک بدری روک دی

Government stops deportation of Sarabjit

پاکستان نے بھارت سے پاکستان آ کر پسند کی شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کی ملک بدری روک دی۔

سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا ہے، اسے دارالامان سے نکال کر اس کے شوہر ناصر حسین کے گھر پہنچا دیا گیا۔

سربجیت کور 4 نومبر کو بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کے ساتھ بھارت سے پاکستان آئی تھی جہاں اس نے ناصر حسین سے شادی کر لی، 13 نومبر کو بھارتی خاتون کی ویزے کی معیار ختم ہوئی مگر وہ واپس نہیں گئی۔

نورفاطمہ (سربجیت کور) نے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ باقی زندگی پاکستان میں ہنسی خوشی گزارنا چاہتی ہیں۔ نورفاطمہ نے کہا کہ پاکستانی اداروں نےاچھا سلوک کیا، انہیں کوئی شکوہ نہیں۔

READ  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں