جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

Great news for Pakistani students wishing to go to Germany

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم آفس میں پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینکا لیپل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تعلیم، مہارتوں کی ترقی اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جرمن سفیر اینکا لیپل نے کہا کہ جرمن حکومت پاکستان سے جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جرمنی میں تقریباً 6 ہزار پاکستانی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ آئندہ برسوں میں اس تعداد کو بڑھا کر 10 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعلیمی، پیشہ ورانہ اور اکیڈمک تبادلوں کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، خصوصاً ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) کے شعبے میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے جرمن سفیر کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اغراض و مقاصد، ماضی کی کامیابیوں، جاری منصوبوں اور آئندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قائدانہ صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ کونسل نوجوانوں سے متعلق پالیسی سازی میں مشاورتی کردار ادا کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا 30 ہزار نئی اسکالر شپس کا اعلان

ملاقات میں گرین یوتھ موومنٹ پر بھی گفتگو ہوئی، جو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ایک اہم اقدام ہے۔ اس تحریک کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحول دوست سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔

READ  پنجاب بھر میں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات

جرمن سفیر نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی شمولیت، مہارتوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعلیم، فنی تربیت، مہارتوں کی ترقی اور یوتھ ایکسچینج پروگرامز میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں