حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

Hamas hands over bodies of 2 more hostages to Israel

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اسے حماس کی جانب سے 2 مزید یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئی ہیں۔

وزیراعظم نیتن یاہوکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو ریڈ کراس کے ذریعے 2 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔

یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ لاشوں کو شناخت کے لیے اسرائیل میں ایک طبی تجزیاتی مرکز منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک حماس کی جانب سے 28 میں سے 11 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کو ملی ہیں۔

حماس کا کہنا ہےکہ رفح کراسنگ کی بندش یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرسکتا ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی مستند اطلاعات ملی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ضامن ممالک کو جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، اگر حماس نے ایسا کیا تو غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

READ  اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ 2 سال بعد کھول دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں