ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

Head coach of Pakistan white ball team leaves for home on vacation

لاہور: ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔

مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔

آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈول ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

READ  دورہ انگلینڈ میں بابر اعظم کو میڈیا سے دور رکھیں، راشد لطیف کا پی سی بی کو مشورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں