ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوگا؟

How much will Bangladesh lose financially

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑیوں کے ورلڈکپ کھیلنے پر آمادگی کے باوجود مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

READ  لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹرپر منتقل: بھارتی میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں