بالی ووڈ کے مقبول اداکار رنویر سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک خاتون کی جانب سے فلیٹ کرنے پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ دوسرے بچے کے باپ بننے والے ہوں۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اپریل 2026 کا ہے جب رنویر سنگھ ممبئی میں ایک برانڈ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران ایک کانٹینٹ کریٹر دکشا نارنگ نے موقع ملنے پر اداکار سے دلچسپ جملے کسے، جس پر رنویر سنگھ نے انتہائی خوش اخلاقی اور مزاحیہ انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
خاتون کی جانب سے ہلکے پھلکے انداز میں فلرٹ کیے جانے پر رنویر سنگھ نے برجستہ کہا کہ وہ دو بچوں کے باپ بننے جا رہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے اداکار کے انداز اور بالوں کی تعریف کی، جبکہ بعض نے یہ بھی نوٹس کیا کہ یہ فقرہ کہتے ہوئے رنویر نے اپنی انگلیاں بند کی ہوئی تھیں جو کہ نظرِ بد سے بچنے یا کسی اچھی بات کو پکا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ اس جوڑے کی پہلی بیٹی کا نام دعا ہے، اور اب وہ جلد ہی دوسری بار والدین بننے والے ہیں۔






تبصرے بند ہیں