سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونےکا خدشہ ظاہر کر دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہاکہ سری لنکا کے جن کھلاڑیوں نے واپس جانے کی درخواست کی تھی انہیں بھارت سے ضرور فون آئے ہوں گے اور سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے کنٹریکٹ دینے کا وعدہ کیا ہوگا۔
سکندر بخت نے کہا کہ سری لنکا کے آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ وہ ہمارے سچے دوست ہیں، سری لنکن ٹیم کے فیصلے کے بعد سکندر بخت نے درخواست کی کہ راولپنڈی کے عوام اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے لیے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔
سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ جب سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب بھی پاکستان ان کی مدد کرتا رہا، تامل خانہ جنگی کے دنوں میں بھی پاکستان سری لنکا کا دورہ کرتا رہا۔
دوسری جانب پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز نے بھی کرکٹ ٹور جاری رکھنے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر کیا۔






تبصرے بند ہیں