خاندانی جھگڑا؛ بھارتی اداکارہ اور شوہر پر چاقو سے حملہ

Indian actress and husband attacked with knife

ھارتی شہر بنگلور میں معروف اداکارہ کے شوہر سوما شیکھر پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ انڈین ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کاویا گوڈا کے شوہر سوما شیکھر پر ان کے بھائی نے چاقو سے حملہ کیا۔

یہ جھگڑا دو بھائیوں اور ان کی بیویوں کے درمیان پیش آیا۔ سوما شیکھر اور ان کے بھائی ناندیش ایک ہی مکان میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

پہلے دونوں بھائیوں کی بیویوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں بھائی بھی آپس میں لڑ پڑے اور بات ہاتھا پائی سے قاتلانہ حملے تک پہنچی۔

اداکارہ کے شوہر سوما شیکھر نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی اور بھابھی نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور میری بیوی اداکارہ کاویا گوڈا پر بھی تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب اداکارہ کے دیور ناندیش اور ان کی اہلیہ پریملاتھا نے جوابی شکایت میں دعویٰ کیا کہ ان پر بھی حملہ کیا گیا اور منگل سوتر زبردستی چھین لیا گیا۔

پولیس نے دونوں فریقین کی جانب سے دائر کرائی جانے والی شکایات کی بنیاد پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں اور ان کی بیویوں نے ایک دوسرے پر جسمانی تشدد اور بدکلامی کے الزامات لگائے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کاویا گوڈا جنوبی بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ’رادھا رمن‘ اور ’گندھاری‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

READ  خوبصورتی صرف مسکراہٹ اور بالوں سے نہیں، بلکہ بالوں کے بغیر بھی جھلکتی ہے, انجلین ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں