بھارت کا نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق

Indian national-level basketball player dies

بھارت کا نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر یانہ کے ضلع روہتک میں 16 سال کے نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی کی اس وقت موت ہو گئی جب پریکٹس کے دوران لوہے کا پول اس پر آ گرا۔

حادثے کے فوراً بعد زخمی کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ واقعہ صبح 10 بجے اسپورٹس گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں نوجوان کھلاڑی اکیلے ہی باسکٹ بال کورٹ میں پریکٹس کر رہے تھے۔

حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ۔

فوٹیج کے مطابق کھلاڑی باسکٹ بال پریکٹس کر رہا تھا، جیسے ہی اس نے پول کو پکڑ کر لٹکنے کی کوشش کی، پورا لوہے کا پول اس پر گر گیا۔

ویڈیو میں دیکھاگیا کہ کھلاڑی زخمی حالت میں اٹھنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسرے کھلاڑی گرنے والا پول اس کے اوپر سے ہٹا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ کھلاڑی متعدد قومی سطح کے ٹورنامنٹس میں میڈلز جیت چکا تھا، جن میں 47ویں سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ ، 49ویں سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ اور 39ویں یوتھ نیشنل چیمپئن شپ شامل ہیں۔

READ  پی ایس ایل کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کی دعوت، لندن کے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں