امریکی دھمکیوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

Iran announces military exercises in the Strait of Hormuz after US threats

امریکا کی جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقی وسطیٰ آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیاکہ آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 27 تا 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی۔

ادھر پاسدران انقلاب نے بھی دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔

پاسدران انقلاب نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔

READ  ایرانی حکومت کے تمام ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں