ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

Iran announces nationwide condolence ceremonies for Ayatollah Khamenei's Chehlum

بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔

جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔

جمعہ کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی، اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔

READ  تہران کے ساتھ مذاکرات کیلئے کسی قسم کی جلدی نہیں: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں