اسلام آباد کی عدالت کا وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Islamabad court orders arrest and production of KP Chief Minister Sohail Afridi

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات لگانےکے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

READ  گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں