ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ائیرلائنز نے طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی

Israeli airlines begin preparing to move planes

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوف کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیلی ائیرلائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ طیاروں کو منتقل کرنے کی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن ہم پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کے مطابق اس مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ائیر لائن کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ ’فی الحال ہمارے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ گزشتہ برس جون میں اسرائیل ایران جنگ کے دوران ہمیں طیارے منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تھی‘۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اس وقت کچھ طیارے قبرص اور ایتھنز منتقل کیے گئے جبکہ ہمارے طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے دیگر مقامات پر بھی موجود تھے‘۔

READ  جاسوسی کا خطرہ: اسرائیلی فوج نے اپنے افسران کے زیر استعمال چینی ساختہ گاڑیاں واپس لے لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں