پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی میں روک لیا گیا

Jaffar Express

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں ہی روک دیا گیا۔

سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔

دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی ۔

READ  افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں