جماعت اسلامی کے وفدکی کابل میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

Jamaat-e-Islami delegation meets Afghan

جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان وزیرخارجہ امیرمتقی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفدمیں پروفیسرابراہیم، عطاالرحمان، عنایت اللہ اور عبدالواسع شامل ہیں۔

قائم مقام امیرجماعت اسلامی کےپی جنوبی محمد ظہور خٹک کا کہنا تھاکہ دورے سے دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالے اور تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےطویل عرصہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کےلیے مل بیٹھ کرمسائل ومشکلات کاحل نکالناہوگا۔

ظہورخٹک کا کہنا تھاکہ وفود کا تبادلہ، مذاکرات اور بات چیت ہی تمام مسائل کاحل ہے۔

READ  کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ، کمشنرکو خط لکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں