جاپان نے ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنےکیلئے انوکھا طریقہ اپنالیا

Japan adopts unique method to keep bears away from population

جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہدا کے آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ریچھ مختلف باغات کے پھلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔

READ  برطانیہ کو یورپ کے دیگر ملکوں سے جوڑنے والی ٹرین سروس بجلی کی فراہمی معطل ہونیکی وجہ سے بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں