جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجےشاہ ریز خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Jinnah House attack case

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کو فیملی لیگل ٹیم کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل سے روانہ کیاگیا۔

جیل حکام کے مطابق ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر شاہ ریز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔

واضح رہےکہ2 روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو 9 مئی کیس میں گزشتہ ماہ لاہور سےگرفتار کیا گیا تھا، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ تاحال گرفتار ہیں۔

READ  عمران، گنڈاپور کا فیصلہ کئی ہفتے پہلے کرچکے تھے، آخری ملاقات انتہا کو پہنچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں