جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jinnah House case: Decision reserved on bail application of Aleema Khan's son Shah Reez

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

وکیل رانا مدثر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اُکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، مگر اس مقدمے میں کسی قسم کا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے نہ چالان میں نامزد کیا گیا ہے، نہ کسی تفتیشی بیان میں ان کا ذکر، اور جیو فینسنگ رپورٹ بھی ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرتی۔ وکیل نے مزید استدعا کی کہ شاہ ریز اس وقت چترال میں ہیں، جہاں تمام متعلقہ افراد کے تفصیلی بیان حلفی موجود ہیں، اور ان کی گرفتاری دراصل سیاسی دباؤ کے تحت کی گئی ہے تاکہ علیمہ خان کی آواز کو دبایا جا سکے۔

عدالت نے دلائل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے وقت مانگا۔ سرکاری پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز کے بیان حلفی کی تصدیق ابھی باقی ہے، جبکہ ان کے دوستوں کے سوشل میڈیا سے تصاویر حاصل کی گئیں ہیں، مگر ان کے کسی اکاؤنٹ کی تصاویر دستیاب نہیں ہیں۔ اس بنیاد پر انہوں نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

تمام دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔

READ  نیوزی لینڈ میں آگ لگی تو 40 لوگ ہلاک ہوئے، یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے: شہلا رضا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں