سیالکوٹ کو شکست دیکر کراچی بلیوز نے 10ویں بار قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Karachi Blues win Quaid-e-Azam Trophy title for the 10th time by defeating Sialkot

کراچی بلیوز نے پاکستان کا پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 سے شکست دی۔

کراچی نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سیالکوٹ نے کھیل کے آخری روز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 314 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63 عبداللہ شفیق 59 اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کراچی کے ثاقب خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی بلیوز نے 10 ویں مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا جبکہ کراچی نے مجموعی طور پر 22 ویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔

عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ، سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر، بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ ملتان کے علی عثمان بولر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

فائنل جیتنے والی کراچی بلیوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔ ہارنے والی سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیے گئے۔

READ  مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں