خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 میں سے ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 نشستیں جیت لیں

Khyber Pakhtunkhwa Bar Council elections

خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات میں پشاور کی 7 نشستوں میں ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 اور ایک نشست آزاد امیدوار نے جیت لی۔

خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات میں پشاور کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور کی سات نشستوں میں ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے خضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے، فضل واحد نے 893 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ رفیق مہمند نے 861 اور بابر خان یوسفزئی نے 792 ووٹ حاصل کیے۔

انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 اور علی زمان نے 875 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جب کہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

READ  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں