سوات: مٹہ میں پولیو ٹیم پرفائرنگ سے سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا

Levies security personnel martyred in firing on polio team in Matta

سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے انظر تنگے بیاکن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق لیویز اہلکار عبدالکبیر کی لاش مٹہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیو ٹیم میں خواتین بھی شامل تھیں تاہم حملے میں وہ محفوظ رہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعےکے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق مختلف علاقوں میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

READ  لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیے گئے شہری کی درخواست خارج کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں