امریکا: 22 برس سے ایک نمبر کی لاٹری کھیلنے والے نے لاکھوں ڈالر جیت لیے

Man who played lottery for 22 years wins millions of dollars

امریکا میں 22 برس سے ایک ہی نمبر سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے بالآخر لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے بتایا کہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک ہی چھ ہندسوں کا سیٹ (6-8-16-20-26-45) لاٹری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے چھوٹے چھوٹے انعامات نکلے لیکن وہ یہ ہندسے استعمال کرتے رہے۔

شہری نے 4 فروری کی قرعہ اندازی کے لیے اس نمبر کا جو ٹکٹ خریدا اس نے بالآخر 35 لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔

شہری نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی میں انہوں نے اپنے نمبروں کو فوراً پہچان لیا تھا۔

READ  ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں