میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کی مایوس کن کارکردگی، کئی اسکولوں میں تمام طلبا فیل

Matriculation results: Disappointing performance of students in government schools of Khyber Pakhtunkhwa, all students failed in many schools

میٹرک امتحانات میں خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کی کارکردگی مایوس کن رہی، کئی سکولوں میں آدھے یا تمام طلبا فیل ہو گئے، جبکہ کچھ اسکولوں میں پوری کلاس سے صرف ایک یا دو ہی طلبا کامیاب ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق 29 سرکاری سکولوں کے 937 امیدواروں میں سے صرف 151 کامیاب ہوئے۔ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بیوری چترال کے تمام طلبا، گورنمنٹ مڈل سکول بیگشت چترال کے تمام 7 طلبا، اور ہریانہ پانا کے سرکاری سکول کی تمام 18 طالبات فیل ہو گئیں۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دامن افغانی کی 35 میں سے 33 طالبات اور چارسدہ کے ایک سکول کی 13 طالبات میں صرف 2 کامیاب ہو سکیں۔

دستاویز کے مطابق گورنمنٹ شہید ثاقب غنی سکول کے 102 میں سے 84 طلبا ناکام ہوئے، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حاجی بانڈہ کے 14 میں سے 13 طلبا فیل، ماشوگگر کے سکول کے 76 میں سے صرف 5 پاس ہوئے، اور چترال کے ایک سکول میں 6 میں سے صرف ایک طالب علم کامیاب ہوا۔

اسی طرح بیروم چترال کے ایک سکول کے 8 امیدواروں میں صرف ایک پاس ہوا جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول شیکڈی لوئر چترال کے 7 میں سے 5 طلبا ناکام رہے۔

READ  پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں