کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

Military plane crashes in Colombia, 66 dead

کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔

کولمبین وزیردفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقےمیں گرکرتباہ ہوا، طیارے نے پروکی سرحدکےقریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔

فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کےاختتام کےقریب کسی چیز سےٹکرانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارہ جب تیزی سےنیچےگررہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سےبھی ٹکراگیا، گرنےکےبعدطیارے میں آگ لگی، اس میں موجودکسی قسم کے دھماکا خیز آلات بھی پھٹ گئے۔

کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننےکےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانےکے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

READ  22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں