سندھ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔
لاہور میں دھند کےباعث فلائٹ شیڈول جزوی متاثر ہے، بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
دھند کے سبب حد نگاہ کم ہونے پر ایم2 ٹھوکرنیازبیگ سےچکری ، ایم 3 فیض پور سےدرخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےشیرشاہ تک بند ہے۔
اس کے علاوہ ایم5 شیر شاہ سےسکھر، ایم 14 انجراسے عیسیٰ خیل تک بند ہے۔ سیہون سےلاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10سے30 میٹر رہ گئی ۔
دوسری جانب سمہ سٹہ کےقریب دھند کےباعث ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔





تبصرے بند ہیں