ناسا کے خلاباز ڈان پیٹیٹ نے ایک شاندار طویل المدتی ایکسپوژر تصویر شیئر کی ہے، جس میں زمین، اس کی روشنیاں اور تین مختلف کہکشائیں ایک ہی فریم میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس تصویر میں زمین کے ساتھ ساتھ مرکزی ملکی وے کہکشاں اور دو قریبی کہکشائیں بھی شامل ہیں۔ ملکی وے تصویر کے درمیان میں نمایاں طور پر جھلک رہی ہے، جبکہ اس کے اوپر دو دُور کی کہکشائیں نظر آرہی ہیں، جو عام طور پر انسانی آنکھ سے نہیں دیکھی جاتیں اور صرف زمین کے جنوبی نصف کرے سے دکھائی دیتی ہیں۔
یہ منظر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے عکس بند کیا گیا ہے، جس میں زمین کا نچلا حصہ شہروں کی روشنیوں سے جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ تصویر میں اسپیس ایکس کریو 9 ڈریگن کیپسول کا بیرونی حصہ بھی واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں