قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے ڈھاکا پہنچ گئی

National cricket team arrives in Dhaka for ODI series against Bangladesh

بنگلا دیش کے ساتھ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، قومی کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوئے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

READ  پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں