سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

National team announced for ODI series against Sri Lanka

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان اور عبدالصمد کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان پہلے سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

READ  پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ویب سائیٹس ہیک کرلیں، ڈیٹا سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں