ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

New and simple electricity bill format introduced across the country

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کروادیا گیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، آخری تاریخ اوریونٹس کی تفصیل نمایاں ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ پرانے بل کے فارمیٹ پر صارفین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، صارفین کی آراء اور شکایات کی بنیاد پر بل کا فارمیٹ ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا جس کے بعد نئے بل میں غیر ضروری معلومات اور پیچیدگی کم کردی گئی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بل کی تمام اہم معلومات اب زیادہ منظم اور واضح انداز میں پیش کی جائیں گی۔

READ  وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں