نیو کراچی؛ گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت گرِ گئی، 8 فائر فائٹرز زخمی

New Karachi: Building collapses due to fire in garment factory, 8 firefighters injured

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری آگ لگنے کے باعث منہدم ہو گئی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعہ نیو کراچی سیکٹر 8 اے کے قریب پیش آیا، جہاں منگل کی صبح تقریباً 7 بجے تین منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔ فیکٹری میں اُس وقت 200 سے 300 کے قریب افراد موجود تھے، جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں 26 سے 27 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ 8 فائر ٹینڈرز کی مدد سے دو گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔

فائر حکام کے مطابق، عمارت کی بنیاد کمزور ہونے کی وجہ سے کولنگ کے دوران اچانک زمین بوس ہو گئی۔ ملبہ ہٹانے اور سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب، ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے بتایا کہ آگ بجھاتے ہوئے 8 فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہوئے۔ ان میں سے 2 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ شدید زخمی 4 اہلکاروں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر اور 2 کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

READ  امریکی فوج کا ایرانی جزیرے خارگ میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں