ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

New Zealand suffers major setback ahead of T20 World Cup

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کائل جیمیسن ورلڈکپ کی لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی

READ  پی ایس ایل 11: فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز کی تجدید شدہ فہرست جاری کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں