رواں برس پاکستان میں ’سخت سردی‘ کی خبریں، محکمہ موسمیات نے معاملہ واضح کردیا

News of 'severe cold' in Pakistan this year

کراچی: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس ’ انتہائی سرد ‘ موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔

READ  کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں