ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے نہایت اہم ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں غیر متوقع بارشیں پہلی بار نہیں ہوئیں، تاہم ان کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 13 لاکھ ایکڑ زرعی زمین ڈوب چکی ہے اور پنجاب کے 4 ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ سب سے بڑی ترجیح ہے اور بریچ کا فیصلہ صرف تکنیکی جائزے کے بعد کیا جاتا ہے۔
ان کے مطابق خانکی کے مقام پر ساڑھے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا، جس سے صوبے بھر میں ریلوے نظام متاثر ہوا، جب کہ متاثرہ علاقوں میں فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں