لاہور میں 3 روز کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت

Over Rs. 540 million worth of strings and beads

لاہور میں تین روز کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت کی گئی۔

کائٹ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو مارکیٹس میں5 لاکھ سےزائد پتنگیں فروخت کی گئیں۔
دوسری جانب پشاور کے قدیم یکہ توت بازار میں پتنگوں کی درجنوں دکانیں قائم ہیں جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کاریگر دن رات گڈیاں اور پتنگیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ کاریگر اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت معیاری ، خوبصورت اور سستے داموں پتنگیں تیار کررہے ہیں جو بڑی تعداد میں لاہور اور دیگر شہروں کو بھجوائی جا رہی ہیں۔

یکہ توت بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں قائم پتنگ سازی کی ورکشاپس میں کام تیزی سے جاری ہے جہاں کاریگر مسلسل محنت کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور گڈیاں تیار کر رہے ہیں۔

READ  دو بڑے مسافر طیاروں کی ایک ساتھ پرواز، آسمان پر دل دہلا دینے والا منظر کی ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں