پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

Pakistan and South Africa teams will face each other today

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں، اقبال اسٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا، شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔

سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈيم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گيا تھا۔

READ  اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہد آفریدی بھی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں