پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

Pakistan cricket team to tour West Indies for Test series next year

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیزکا دورہ کرے گی۔

پاکستان ٹیم اگلے سال15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جس میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے پاکستان کے دورے کی تصدیق کر دی۔

دورے میں پاکستان ٹیم ایف ٹی پی میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے بتایا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ٹرائینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کوئینز پارک اوول اور دوسرا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ٹرائینڈاڈ کے برائن لارا اکیڈمی میں 4 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

READ  دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں