بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

Babar Azam is not out of form

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے، انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہوئی ہے، حسن نواز نہیں ہوں گے، حسن نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، عبدالصمد ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں