پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ہے، یہ دوستی قیامت تک جاری رہے گی: ترک صدر

Pakistan is our true and loyal ally

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی۔

بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت سے متعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آج ہم مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد PNS خیبر کی حوالگی کر رہے ہیں، پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار ملگیم جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلا جہاز PNS بابر 24 مئی 2024 کو پاکستان کے حوالے کیا گیا، تیسرا جہاز PNS بدر جون 2026 کے اختتام تک جبکہ چوتھا جہاز PNS طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جائے گا، جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ جہاز برادر پاکستان کی بحریہ کے لیے باعثِ تقویت ہوں گے۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی، ترقی کرے گی اور مزید مضبوط ہوگی۔

READ  نریندر مودی کی جعلی سرمایہ کاری سکیموں کی تشہیر کے لیے ’ڈیپ فیک‘ ویڈیوز کا استعمال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں