پاکستانی اسکواش کھلاڑی حمزہ خان ویلنشیا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں انہوں نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی، حالانکہ وہ میچ میں 2-1 سے پیچھے تھے۔
فائنل میں حمزہ خان کا سامنا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ اور میزبان ملک اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہوگا۔
اسپین میں جاری ویلنشیا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار امریکی ڈالر ہے۔





تبصرے بند ہیں