برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا

Palestinian embassy opens in Britain

لندن: برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا۔

فلسطینی سفیر حسام زملوط کا کہنا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارتخانےکا کھلنا تاریخی اور یادگار لمحہ ہے، لندن میں سفارتخانہ فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، فلسطینی سفارت خانےکی عمارت پہلے فلسطینی مشن تھی، فلسطینی مشن کی عمارت اپ گریڈ ہو کر سفارت خانہ بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش افراد نےاسرائیلی جھنڈے لہرا کراس عمارت کو نقصان پہنچایا تھا۔

READ  برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں