امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے: پاپ لیو کا اعلان

Pope Leo's announcement

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں ہونے والی کچھ چیزوں پر تشویش ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ سے کیسے معاملہ کرنا ہے۔
دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کا منصوبہ بھی مسترد کردیا۔

اس سے پہلے پچھلے پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط لکھ کر تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔

READ  حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں