مقبولیت کسی کے جرائم کو معاف کرنے کی وجہ نہیں بن سکتی ,طلال چوہدری

Popularity cannot be a reason to forgive someone's crimes, Talal Chaudhry

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ محض مقبولیت کسی کے جرائم کو معافی نہیں دلا سکتی، نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انجام دیے۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج آئینی حق ہے، مگر اس کے لیے مخصوص شرائط پوری کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کے صرف چند لوگ ہی احتجاج کے لیے نکلے، جن کی تعداد دو، دو، چار، چار تھی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس احتجاج کے لیے عوامی حمایت نہیں ہے۔

طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ وفاق میں کسی بھی منتخب رکن کو حراست میں نہیں لیا گیا، اراکین قومی اسمبلی ایوان میں موجود رہے، کھانے اور گپ شپ میں مصروف دکھائی دیے، جب کہ پنجاب میں جنہیں گرفتار کیا گیا، انہیں بھی جلد رہا کر دیا گیا۔

READ  سانحہ کاہنہ میں جاں بحق مزید 7 بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں