صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

President and Prime Minister congratulate the entire nation on the New Year

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں، تاہم ہم بے بس بھی نہیں۔ اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت اور یقین کے ذریعے تمام مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بحیثیت قوم اور پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے تمام اہلیانِ وطن کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدا کرے نیا سال ملک کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کی نوید لے کر آئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2025 کا سال دفاعِ وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور پوری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

READ  فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، متعدد پوسٹیں تباہ کرکے انہیں پسپائی پر مجبور کیا: وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں