اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرمملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔






تبصرے بند ہیں