وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی

Prime Minister sends summary of Field Marshal's appointment

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

READ  اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں